ابنا: انھوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ اسرائيل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران حملہ میں پہل کرنے پر یقین نہیں رکھتا لیکن اس کے باجود ہر قسم کی فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے اگر اسرائيل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دےگا اور ایران کی بھر پور جوابی کارروائی کے نہ صرف اسرائيل بلکہ علاقہ کے حالات پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی صرف سول مقاصد کے لئے ہے اور اس میں فوجی مقاصد کا کوئي شائبہ نہیں ہے اور سول مقاصد کے لئے یورینیم کی افزودگی ایران کا مسلّم حق ہے اور ایران اپنے مسلّم حق پر مذاکرات نہیں کرےگا۔ آہنی نے کہا کہ یورینیم کی سول مقاصد کے لئے افزودگی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہےانھوں نے کہا کہ ایران مسائل کو حل کرنے کے لئے اور شبہات کو دور کرنے کے لئےمذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔
.......
/169